جاگتي آنكھوں كے خواب


 پروڈيوسر عمر شيخ جيسے هي بمبئي پهنچا، اس كے سارے چيلے چاٹے اس كے ادر گرد گھومنے لگے۔ ان سب كے هاتھوں ميں رنگين اخبار تھے اور وه شيخ كو بتارهے كه اس اشتهار كو چھپوانے ميں كتني صعوبتوں كا انھيں سامنا كرنا پڑا۔

 كيا بك رهے هو۔ يه اشتهار تو كافي معاوضه دينے كے بعد چھاپے گئے۔ يه سب هي جانتے هيں، هاں وه اشتهار كي رسيد تو ذرا بتانا۔


 يه رهي رسيد۔ سب نے آگے هاتھ بڑھائے مگر قيصر نے اسے كوئي رسيد نهيں دي۔ اسے عجيب سا لگا۔ آخر رسيد نه دينے كا كيا مطلب هے؟ ضرور اس ميں كوئي گھپلا هے ورنه وه يوں چپ نه بيٹھتا، كيا بات هے قيصر چُپ كيوں هو اور تو اور اخبار كي رسيد بھي نهيں دي۔

 آپ ٹھيك كهه رهے هيںسر ميں نے وه اشتهار اخباروں ميں مفت چھپوايا هے۔ شايد آپ كو معلوم نهيں۔ كبھي ميں ان هي اخباروں ميں رپورٹنگ كيا كرتا تھا۔

 ادائي ميں كچھ تو پهل كي هوتي۔


 ميں نے اُن سے كها بھي تھا كه يه پروڈيوسر كا معامله هے۔ مجھ سے اس كا كوئي تعلق نهيں۔ ليكن اس كے باوجود ان لوگوں نے كچھ نهيں ليا۔

 تعجب هے اخبار والوں كے ساتھ تو كئي ايك قباحتيں وابسته هيں۔ خير

 تم سب تو اس بات سے واقف هو كه هميں ان خواتين كا انٹرويو لينا هے جن كے شوهر شادي كے بعد خليجي ممالك ميں جا بسے اور ان كي بيوياں يهيں ره گئيں۔ دو چار دن بعد ديكھنا۔ اپنا ليٹر باكس خطوط سے بھرا هوگا۔

 محمد شيخ نے جيسا كها، ويسے هي هوا۔


 وه آج بهت خوش تھا۔ جيسے ايك بهت بڑا خزانه اس كے هاتھ آگيا هو۔

 اب وه ان خطوط كے پيچ و خم كو سامنے ركھتے هوئے اچھي كهاني لكھوانا چاهتا تھا۔ وه يهي سوچ رها تھا كه درمياں ميں قيصر نے كها۔ سر ميري ايك گزارش هے، وه بھي سن ليجئے۔ اس ميں ميرا نهيں آپ هي كا فائده هے۔ بات مشكل ضرور هے ليكن نا ممكن نهيں۔ كوشش كرنے ميں
كوئي حرج نهيں۔ هميں گھر گھر جاكر ان خواتين سے ملنا چاهيئے۔


 كيا كهه رهے هو؟ يه كوئي معمولي بات نهيں، اس ميں پٹائي بھي هو سكتي هے۔

 ايسا نه سوچيئے۔ پهلے ميں ان خواتين سے ملنے كا وقت طئے كرتا هوں۔پھر ان كي مرضي اور منشا كے بعد هي هم اُن كے گھر پهنچيںگے۔ جب انھيں پته چلے گا كه يه مقصدي فلم صرف خواتين هي كے لئے بنائي جارهي هے تو وه به خوشي ساري باتيں آپ كے سامنے ركھ ديںگي جو فلم كے لئے دركار هے۔


 اس كے ساتھيوں كو يه احساس هواجيسے وه قيصر كے مقابله ميں هر لحاظ سے كم تر هيں۔مگر وه اس كي مخالفت كرنے سے اس لئے بھي گھبراتے تھے كه عمر شيخ اپنے علاوه صرف اسي
كي سنتا تھا۔


 يوں تو گھروں كا سروے كرنے ميں كافي دن لگ گئے مگر بيش تر خواتين سے انٹرويو كے لئے وقت اور تاريخ مقرر كردي هے۔


 عمر شيخ اور قيصر هي اس كام ميں جُٹ گئے اور دوسرے ساتھي وقفے وقفے سے ان دونوں كا هاتھ بٹاتے رهے ،جيسے تيسے انٹرويو كا كام ختم هوگيا۔ عمر شيخ نے كهاني پر كام شروع كرديا۔ ابتدائي دو تين سين لكھنے كے بعد اس نے اپنے ساتھيوں سے پوچھا۔ آخر قيصر كيوں نهيں
آرها هے۔ مجھے آج اس كي سخت ضرورت هے۔


 معاف كرنا شيخ صاحب كوئي آدمي (Indispensable)نهيںهوتا وقتي طور پر كسي دوسرے آدمي كو بلا ليںگے۔

هاں يه بھي ٹھيك هے۔


 آج ميں تمهيں ايك خوش خبري سنا نا چاهتا هوں۔ ميں نے ان خواتين سے ملنے كے بعد اس كهاني كے دو تين صفحے لكھ لئے هيںجو اب ميں تمھيں سنانا چاهتا هوں۔ يه كهه كر اس نے كهاني سناني شروع كردي۔هر سين اور هر جملے پر واه واه كے نعرے جب بلند هونے لگے توعمر شيخ كا سينه خوشي سے پھولنے لگا۔


 پھر اچانك دبے پاو ں قيصر داخل هوا۔


 يه اچانك تم كهاں غائب هوجاتے هوبھائي تم سمجھ گئے هوںگے كه ميں۔

 غالباًآپ اپني كهاني سنارهے تھے۔


 سر، آپ نے وه قول تو سنا هوگا كه٫٫ ايك سے دو بھلے۔٬٬

 كيا يه ممكن نهيں سر كه آپ اس كهاني كو دوباره سنائيں۔ ميري مراد اس حصے سے هے جسے آپ سنا چكے هيں۔


 كيوں نهيں، ضرور۔ ضرور

 پھر اس نے دوباره كهاني سنانا شروع كردي۔


 اس كے سارے ساتھي چپ تھے اور دل هي دل ميں سوچ رهے تھے كه ديكھنا يه مردود اب كونسا كرتب دكھاتا هے۔


 جب كهاني ختم هوئي تو چاروں ا ور سناٹا سا چھا گيا۔ هر شخص كي زبان پر تالے لگے هوئے تھے۔ پر وه بس اب اٹھناهي چاهتا تھا۔

 معاف كيجئے گا سر۔ آپ نے خواه مخواه اپناوقت برباد كيا۔ قدرت نے آپ كو كسي اور كام كے
لئے پيدا كيا۔


 عمر شيخ كا چهره شرمندگي كے بوجھ سے دب سا گيا۔ اس كي پيشاني پر غصے او رخفگي كي دوچار لكيريں ابھريں اور پھر غائب هوگئيں۔ اب وه نارمل موڈ ميں تھا۔

 تم نے يه سچ بولنا كهاں سے سيكھا؟

 اپنے ماں باپ سے ۔۔٬٬


 پھر تو ضرور ان لوگوں نے فاقے كئے هوںگے۔

 خير هٹايئے اس قصے كو۔ سچ بولنے كا يه عذاب ميں نے اس لئے برداشت كيا هے كه مجھے آپ سے همدردي هے۔ ورنه ميں چپ هوجاتا۔

 كيا يه ممكن نهيں كه تم هي يه اسكرپٹ لكھ ڈالو۔

 ميں ۔۔ ؟ نهيں سر ، ميں تو محض ايك كام چلا و رپورٹر هوں، يه ميرے بس كي بات نهيں۔ ٬٬

 سوچ لو۔ گو مجھے فلم شروع كرنے كي جلدي هے۔ ليكن ميں تمهاري خاطر اس تاخير كو بھي برداشت كرلوںگا۔٬٬


 ميرے ذهن ميں دو ايك نام هيں جو غالباً اس كام كے ليے موزوں هيں۔ ميں جلد هي كچھ
كرسكوںگا۔


 پندره دن گزرگئے مگر قيصر نهيں آيا۔

 ايك د ن اچانك عمر شيخ نے ايك كال كي۔ دوسري طرف سے قيصر بول رها تھا۔ ّّّ ٫٫ سر، ميں نے يهاں تخليق كاروں كو ڈھونڈنے كي بهت كوشش كي مگر كوئي بھي يهاں نهيں ملا۔ ايك آدمي جو ميرے خيال ميں اس كام كے لئے بے حد موزوں هے، اس نے حامي بھري هے۔ اسے جلد آپ كي خدمت ميں پيش كروںگا۔ ويسے آپ احيتاطاً اخباروں ميں بھي اشتهار دے ديجئے۔

 ميں نے اس كے مشورے كے مطابق اخباروں ميں اشتهار دينا شروع كرديا اور ديكھتے هي ديكھتے بے شمار لوگ آفس كے چكر كاٹنے لگے۔ عمر شيخ نے ان سارے لوگوں كو نااهل قرار ديا جو انٹرويو كے لئے آئے تھے۔ هاں قيصر كا پسنديده آدمي جس كا نام منصور تھا۔ اُسے هاتھوں هاتھ لے ليا گيا۔


 منصور اسكرپٹ پر دن رات محنت كرتا رها۔اس طرح مختلف مراحل سے گزرتي هوئي يه فلم تكميل كے زينے تك پهنچي۔ اب اس كا نام ركھنا باقي تھا۔ جو بھي نام سرِدست اُس كے ذهن ميں آرهے تھے۔ اُن ناموں پر فلميں بن چكي تھيں۔


 پھر منصور نے اچانك پھڑك كر كها۔ ايك لا جواب اور خوب صورت نام ابھي ابھي ميرے ذهن ميں آيا هے يقين هے آپ دونوں كو پسند آئے گا۔

 كهو ۔ كهو ۔ كيا نام هے۔

 ٫٫ جاگتي آنكھوں كے خواب٬٬


 به يك وقت دونوں پھڑك اٹھے۔ عمر شيخ كچھ زياده هي پھڑك اُٹھا۔ اور خوشي سے اپنے سر كے بالوں كو نوچنے لگا۔

 پھر ايك دن يهي فلم سنسر كے ليے چلي گئي۔ چار چھ ماه وهاں سڑنے گلنے كے بعد جب وه باهر آئي تو اس كي شكل كچھ بدل سي گئي تھي۔


 منصور نے زاويه بدلتے هوئے كها۔ كچھ زياده كانٹ چھانٹ نهيں هوئي هے۔ صرف دوچار سينوں هي پر انھوں نے هاتھ صاف كيا هے۔ ميرے خيال ميں كوئي فرق نهيں پڑتا۔


 فلم كي پبلسٹي كا كام بھي منصور هي نے اپنے هاتھ ميں ليا۔ اور كچھ اس انداز سے پبلِسٹي كي كه كئي پروڈيوسرس دوڑے دوڑے عمر شيخ كے پاس آئے۔ اور چند معمولي شرائط كے ساتھ فلم خريدلي۔ اور پھرجب فلم ريليز هوئي تو هر طرف ٫٫جاگتي آنكھوں كے خواب٬٬ هي كے تذكرے سنائي دے رهے تھے۔ جتنا انھوں نے كھويا تھا۔ اس سے زياده پاليا تھا۔


 پھر تھيٹر كے اسكرين سے آهسته آهسته ايك آواز ابھرتي هے۔ نوجواں پروڈيوسر عمر شيخ اپني پهلي فلم ٫٫جاگتي آنكھوں كا خواب٬٬ پيش كرتے هيں۔ آپ نے سوتے ميں خواب ديكھا هوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


 هم سے رخصت هونے سے پهلے اپنے خوابوں كي تعبيريںضرور ڈھونڈيئے۔ اور يه گونجتي هوئي آواز ايك دھماكے كے ساتھ ختم هوجاتي هے۔سكرين پر آهسته آهسته نام ابھرنے لگتے هيں پھر اصل فلم شروع هوتي هے۔


 ايك هوٹل كے كمرے ميں بس چند ساتھي بيٹھے باتيں كر رهے هيں۔

 آخر وه مرگيا مگر هم اُس كے لئے كچھ نه كرسكے۔


 وه مرا نهيں زنده هے۔ مرتا وهي هے جو پيدا هوا هو۔ ابھي پيدا هوا بھي نه تھا كه مرگيا۔

 هم كب تك اپنے ساتھيوں كوقبركے منه ميں يوںهي پھينكتے آئيںگے۔ آخر كب تك۔

 كوئي علاج هوگا اس كا۔


 كوئي نهيں۔ صرف موت


 پھر يه سين اچانك تبديل هوجاتا هے۔


 هزاروں لڑكے اور لڑكياں امتحان گاه سے تھكے ماندے نيچے اتر رهے هيں۔ ان كے هاتھوں ميں سوالات كي پرچياں هيں۔ دوسرے لوگ بھي ان پر چيوں كو ديكھنا چاهتے هيں۔ وه انھيں گھر پر ملنے كو كهه رهے هيں۔سڑك كے دوسرے كنارے پر ايك ريكروٹ آفس هے جهاں سلكٹ هونے پر انھيں خليجي ممالك بھيجا جاتا هے۔


 پھر پهلا سين دوسرے سين ميں تبديل هوجاتا هے۔ تيسرا سين پس منظر هي ميں كهيں ڈوب جاتاهے ۔ابھر تا هے پھر اچانك كهيں ڈوب جاتا هے۔مسلسل تالياں بجنے كي آواز آتي رهتي هے۔

 چوتھا سين به ظاهر سرسري سا هے مگر كهاني كے ڈھانچه ميں اس كا اهم رول هے۔

 پھر يكے بعد ديگرے كئي چھوٹے موٹے سين ابھرتے اور ڈوبتے جاتے هيں۔


 ايك بوڑھا جس كا لباس كچھ ايسا هے جسے ديكھنے كے بعد ايك عجوبے كا احساس هوتا هے۔ يه عجوبه اپنے اطراف پھيلے هوئے نوجوانوں كونصيحت كر رها هے۔٫٫ نوجوانو الله كي رسّي كو مضبوطي سے تھامے رهو۔ اسي ميں تمهاري نجات هے۔ ماں كي جتني بھي مدد كرسكتے هو۔ وه كيے جاو اور بيوي ۔ وه كبھي بھي مل سكتي هے۔ ايك نهيں تين بار ۔۔ ٬٬


 پھر اچانك منظر بدلتا هے۔ ايك معمولي سا مكان هے جس ميں ان دنوں صرف ايك عورت رهتي هے۔ ايك چھوٹي سي ميز هے اور دو كرسياں۔ وه اپنے شوهر كو خط لكھ رهي هے۔


 وه جب سے اس سے جدا هوا هے۔ وه تنها سي هوكر ره گئي هے۔ يه عذاب ايك سال دو سال بلكه چھ سال تك پھيلا هوا هے۔ وه آهسته آهسته قسطوں ميں مر رهي هے۔


 اب اس نے اپنے شوهر كا انتظار چھوڑديا هے اب وه كسي اور كے انتظار ميںلگ گئي هے۔

 اس خط كے ساتھ دس باره اور بھي خط هيں جو اس كے نام وقفے وقفے سے لكھے گئے جو پوسٹ نهيں كيے گئے۔


 هاں ايك خوش خبري سنيئے۔ اب همارے گھر ميں ايك ننھا منّا مهمان بھي آگيا هے۔يه تحفه اسے
سليم نے ديا هے۔ تم نے يه بات سني هي هوگي كه۔


 عورت بچے كے بغير نا مكمل رهتي هے۔ يه سب كچھ هونا هي تھا۔


 پھر اچانك سين بدل چاتا هے۔ خالي رن وے پر سعودي هوائي جهاز نے اڑان بھرنا شروع كرديا هے۔ وه آهسته آهسته فضا ميں هچكولے كھاتا جارها هے۔ پھر لوگوں نے ديكھا۔ايك زوردار دھماكه كے ساتھ انساني نعشوں كے ٹكڑے آهسته آهسته زمين پر گرتے جارهے هيں۔جھاڑوں ميں مسخ شده ايك نعش نهيںكئي نعشيں قيامت كا منظر پيش كر رهي هيں۔


 پھر ايك طويل خاموشي ۔ سناٹا ۔ اندھيرا۔ گھپ اندھيرا۔

 كيا يه وهي عذاب هے جس كے ليے هميں زمين ملي تھي

 تو پھر آو۔


 اب اپني اپني قبروں كے دروازے مقفل كرليں۔


 عوض سعيد

 9-4-95